- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال احمد پر ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
چینی خواتین پلاسٹک سرجری کے بعد کوریا کے ایئرپورٹ پر پھنس گئیں
بیجنگ: جنوبی کوریا میں پلاسٹک سرجری کرانے کے بعد تین چینی خواتین کی شکل اتنی بدل گئی کہ جنوبی کوریا کے ایئرپورٹ پر انہیں روک لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق 3 چینی خواتین جنوبی کوریا میں پلاسٹک سرجری کی غرض سے آئیں اور جب وہ آپریشن کے بعد دوبارہ لوٹنے لگیں تو ان کی شکلیں پاسپورٹ تصاویر سے یکسر مختلف نکلیں اور اسی بنیاد پر انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ ۔
جنوبی کوریا میں چہرے کی پلاسٹک سرجری بہت اعلیٰ اور مناسب قیمت پر ہوتی ہے اسی وجہ سے چینی، جاپانی اور دیگر ممالک سے لوگوں کی بڑی تعداد ہر سال جنوبی کوریا میں پلاسٹک سرجری کے لیے آتے ہیں ۔ اس رحجان کو پلاسٹک سرجری سیاحت کا نام بھی دیا گیا ہے۔ ناک ستواں کروانے، چہرے کو بہتر بنانے اور بوٹوکس انجیکشن لگوانے کے بعد چہرے اتنے تبدیل ہوجاتے ہیں کہ اکثر سیاحوں کو ان کے ملک واپس جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر روک لیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی حالیہ صورت پاسپورٹ تصویر سے یکسر تبدیل ہوجاتی ہے۔
اس مسئلے کے بعد پلاسٹک سرجری کلینک بیرونِ ملک افراد کو باقاعدہ ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کرتے ہیں تاکہ امیگریشن کے دوران افسران کی تسلی ہوسکے۔ سرٹیفکیٹ میں ان کے پاسپورٹ نمبر نام اوراہسپتال کی مہر وغیرہ لگائی جاتی ہیں۔ لیکن تین چینی خواتین کا چہرہ اتنا بدل چکا تھا کہ وہ کسی بھی طرح پاسپورٹ تصویر سے مشابہہ نہیں تھا۔
جب یہ خواتین ایئرپورٹ پہنچی تو ان کے منہ پر پٹیاں بندھی تھی اور چہرے سوجے ہوئے تھے۔ امیگریشن حکام نے ان کی تصویر سے انہیں پہچاننے کی لاکھ کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اب ان جنوبی کوریا ایئرپورٹ پر ان خواتین کو تصاویر تیزی سے شیئر ہورہی ہیں اور لوگ ان پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
اس واقعے کے بعد جنوبی کوریا کے اسپتالوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کرانے والے افراد مزید کچھ دن ان کے ملک میں قیام کریں اور چہرہ نارمل ہونے کے بعد ہی وہاں سے اپنے ملک کا رختِ سفر باندھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔