- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
ٹماٹو کیچپ سے زنگ آلود برتن صاف کیجیے
کراچی: اگر لوہے کی کسی چیز پر زنگ لگ جائے تو اسے صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور اگر وہ چیز آپ کے کچن سے تعلق رکھتی ہو تو اس کی صفائی میں مٹی کا تیل استعمال نہیں کیا جاسکتا جبکہ وہ بھی زنگ کی صفائی پوری طرح نہیں کرسکتا۔ اس مشکل کا ایک بہترین حل ’’ٹماٹو کیچپ‘‘ کی شکل میں آپ کے باورچی خانے ہی میں موجود ہے۔
شاید یہ بات آپ کو عجیب لگے لیکن سچ ہے کہ ٹماٹو کیچپ، برتنوں میں جمے زنگ کو زبردست طریقے سے صاف کرتا ہے جبکہ اس کا استعمال بھی بہت آسان ہے۔
اگر کسی برتن میں زنگ جما ہو اور وہ ڈش واشنگ پاؤڈر، لیکویڈ یا واشنگ پیسٹ سے صاف نہ ہورہا ہو تو اس برتن پر ٹماٹو کیچپ پھیلا دیجیے اور ایک سے دو گھنٹے کےلیے چھوڑ دیجیے۔
جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا، ویسے ویسے ٹماٹو کیچپ کا رنگ سرخ سے تبدیل ہو کر سرخی مائل بھورا (reddish brown) ہوتا جائے گا۔ ایک یا دو گھنٹے بعد پہلے صاف پانی سے اس برتن کو اچھی طرح کھنگال لیجیے اور پھر معمول کے ڈش واشنگ پاؤڈر، پیسٹ یا ڈش واشنگ لیکویڈ سے دھو لیجیے۔ اگر اس برتن کی دھلائی کے ساتھ ساتھ اسے مانجھنے کا کام بھی کر لیں گے تو کچھ ہی دیر میں آپ دیکھیں گے کہ برتن پر جمے ہوئے زنگ کی موٹی تہہ ختم ہوچکی ہے۔
اگر آپ حیران ہورہے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا، تو اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں۔ ٹماٹو کیچپ تیار کرنے کےلیے عموماً سرکہ (vinegar) استعمال کیا جاتا ہے جو بذاتِ خود ایسیٹک ایسڈ یعنی ایک قسم کا تیزاب ہوتا ہے۔ یہ تیزاب آئرن آکسائیڈ اور کاپر آکسائیڈ (یعنی زنگ) کے ساتھ کیمیائی عمل کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے اور اسے کسی بھی سطح سے صاف کر سکتا ہے۔
یعنی اگر ٹماٹو کیچپ میسر نہ ہو تو صرف سرکے کی تھوڑی مقدار سے بھی کام چل جائے گا۔ البتہ ٹماٹو کیچپ اپنے گاڑھے پن کی وجہ سے برتن کے ساتھ چپکا رہتا ہے اور یوں اس میں شامل سرکے کو برتن کی سطح کے ساتھ کیمیائی عمل کرنے کا زیادہ بہتر موقع ملتا ہے۔
ایک بار آزما کر دیکھیے، آپ کو خود یقین آجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔