قومی اسمبلی میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری سے متعلق بل منظور

ویب ڈیسک  منگل 10 اکتوبر 2017
ماروی میمن نے انسانی اعضا بل کی پیوند کاری  سے متعلق اپوزیشن کے بل کی حمایت کردی،فوٹو:فائل

ماروی میمن نے انسانی اعضا بل کی پیوند کاری سے متعلق اپوزیشن کے بل کی حمایت کردی،فوٹو:فائل

 اسلام آباد: قومی اسمبلی نے انسانی اعضا کی پینودکاری سے متعلق ایم کیو ایم کا بل منظور کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رکن اسمبلی کشور زہرہ نے انسانی اعضاء کی پیوندکاری کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بل کو منظوری روکنے لیے وزیر مملکت ڈاکٹر درشن نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اعضا کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی ہے، یہ بل حکومت پہلے بھی لے کر آئی تھی اوراب دوبارہ لا رہی ہے کیونکہ یہ تمام انسانوں کا مسئلہ ہے اس لیے اسے ایک ماہ کے لئے موخر کر دیا جائے۔  سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدا مرزا نے کہا کہ خواتین بڑی محنت سے بل تیار کرتی ہیں جسے اہمیت دینی چاہیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئی بی کی مبینہ فہرست کا معاملہ، وزیراعظم نے خط کو جعلی قرار دیدیا

کشور زہرا نے بل کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فوری منظوری کا مطالبہ کیا تو حکومتی رکن ماروی میمن نے بھی بل کی حمایت کردی، انہوں نے کہا کہ کہ میرے پیش کردہ 6 بل مسترد کیے گئے لیکن انسانی اعضاء کی ناجائز تجارت سے متعلق اپوزیشن کے بل کی حمایت کرتی ہوں۔ جس کے بعد ایوان نے اعضا کی پیوند کاری سے متعلق ترمیمی بل منظور کرلیا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔