دبئی پولیس کے لیے جدید ترین ڈرون بائیک متعارف

ویب ڈیسک  جمعرات 12 اکتوبر 2017
ڈرون بائیک کو’’ہوورسرف‘‘ کا نام دیا گیا :فوٹو:انٹرنیٹ

ڈرون بائیک کو’’ہوورسرف‘‘ کا نام دیا گیا :فوٹو:انٹرنیٹ

دبئی:  پولیس کے لیے جدید ترین ڈرون بائیک متعارف کرادی گئی  اور یہ بائیک ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں دبئی نے جدیدیت کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، پولیس کےلئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے جدید ترین ڈرون بائیک متعارف کرادی گئی، ڈرون بائیک کو’’ہوورسرف‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ بائیک ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ بیٹری سے چلنے والی فلائنگ موٹربائیک پولیس اہلکار کو لے کر 5 میٹر کی بلندی پر اڑسکتی ہے جبکہ رائڈر کےبغیر بھی 6 کلومیٹرسے زائد کا سفرکرسکتی ہے۔

موٹرسائیکل 200 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار تک  جاسکتی ہے اور ایک مرتبہ چارج کرنے پر 8 گھنٹے تک استعمال کی  جاسکتی ہے جب کہ 25 منٹ تک 300 کلو وزن کے ساتھ 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بھی اڑسکتی ہے.

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔