دنیا بھرمیں ہزاروں افراد فیس بک اورانسٹاگرام کی سروس سے محروم

ویب ڈیسک  بدھ 11 اکتوبر 2017
متعدد ممالک میں یہ سائٹس اوپن نہیں ہوئیں جب کہ بعض ممالک میں ویب سائٹ اوپن ہوئی مگر ان پر پوسٹنگ کرنا ممکن نہیں رہا :فوٹو:فائل

متعدد ممالک میں یہ سائٹس اوپن نہیں ہوئیں جب کہ بعض ممالک میں ویب سائٹ اوپن ہوئی مگر ان پر پوسٹنگ کرنا ممکن نہیں رہا :فوٹو:فائل

دنیا بھر میں فیس بک کے ہزاروں صارفین سروس کے استعمال سے محروم رہے جب کہ متعدد ممالک میں ویب سائٹس اوپن ہی نہیں ہوئیں۔

دنیاکے بیشترممالک میں سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس تک رسائی سے ہزاروں صارفین محروم رہے، متعدد ممالک میں یہ سائٹس اوپن نہیں ہوئیں جب کہ بعض ممالک میں ویب سائٹ اوپن ہوئی مگر ان پر پوسٹنگ کرنا ممکن نہیں رہا۔

مختلف ممالک میں جہاں فیس بک اورانسٹاگرام کی سروس میں خلل دیکھا گیا وہیں پاکستان میں بھی یہ مسئلہ متعدد صارفین کو پیش آیا پاکستان میں شام 6 بجے کے بعد ایک سے دو گھنٹے تک فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس میں تعطل کا سامنا رہا۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی  وضاحت سامنے نہیں آئی حالانکہ فیس بک انٹرنیٹ پرسب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس سے قبل اگست میں بھی کئی بار فیس بک کی سروس میں خرابی دیکھی گئی تھی جس کےباعث کافی دیرتک فیس بک کی سروس ڈاؤن رہی۔

ویب سائٹس کی آن لائن سروس میں خرابی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاﺅن ڈٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر سے صارفین نے فیس بک کی سروس کے حوالے سے رپورٹ کیا، کچھ صارفین کے لیے فیس بک پر مکمل بلیک آﺅٹ رہا یعنی سائٹ لوڈ نہیں ہوئی، یا وہ اپنے اکاﺅنٹس میں لاگ ان نہیں ہوسکے جب کہ کچھ صارفین لاگ ان تو ہوگئے مگر فیس بک پر کچھ اپ لوڈ کرنے یا پیجز اوپن کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔