شاہ رخ خان کی بیٹی بنیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ

ویب ڈیسک  جمعرات 12 اکتوبر 2017
سہانا خان کی تصویر کو اب تک 19 ہزار سے زائد لوگ لائک کرچکے ہیں؛فوٹوفائل

سہانا خان کی تصویر کو اب تک 19 ہزار سے زائد لوگ لائک کرچکے ہیں؛فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ  کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویرشیئر کی ہے جس میں ان کا چہرہ کافی سوجا ہوا نظر آرہا ہے، اس تصویر کے باعث سہانا خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی خوبصورت بیٹی سہانا خان نے ابھی بالی ووڈ میں قدم بھی نہیں رکھا ہے اور ابھی سے ان کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو حسیناؤں میں ہونے لگا ہے، سہانا خان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو نہ صرف ان کی سادگی اور حسن کے دیوانے ہیں بلکہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پسند کرنے کے ساتھ تبصرہ بھی کرتے ہیں تاہم گزشتہ روز سہانا خان کی انسٹاگرام پر جاری ہونے والی تصویرپر لوگوں کی جانب سے منفی ردعمل دیکھنے میں آیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سہانا خان کی بالی ووڈ میں انٹری 

تصویر میں سہانا خان کا چہرہ کافی سوجا ہوا لگ رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سخت تنقید کانشانہ بنایا اوران کا چہرہ،آنکھیں اور ہونٹ سوجا ہوا ہونے کی وجہ دریافت کی۔ تاہم کچھ لوگوں نے سہانا کے اس روپ کو بھی پسند کیا اور انہیں سادگی اور حسن کا پیکر قراردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی کو پہچاننا مشکل

واضح رہے کہ سہانا خان سوشل میڈیا پراکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے ہزاروں لوگ لائک کرنے کے ساتھ ان کے بارے میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تاہم اس بار یہ رائے مثبت کے بجائے منفی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔