پاکستانی سپر اسٹار ماضی میں کیسے دکھائی دیتے تھے

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اکتوبر 2017
آمنہ لگاتار دوبار لکس اسٹائل ایوارڈز 2011 اور 2012 میں سال کی بہترین ماڈل کے لیے نامزد ہوچکی ہیں؛فوٹوفائل

آمنہ لگاتار دوبار لکس اسٹائل ایوارڈز 2011 اور 2012 میں سال کی بہترین ماڈل کے لیے نامزد ہوچکی ہیں؛فوٹوفائل

کراچی: شوبز کا مطلب صرف خوبصورت نظر آنا نہیں ہوتا بلکہ اپنی خوبصورتی کو تادیر برقراررکھنا اور میڈیا کے علاوہ عام زندگی میں بھی اپنی شخصیت کو مثبت انداز میں پیش کرنے کو بھی’’شوبز‘‘کے معنوں میں لیا جاتاہے اور پاکستانی اداکار اس تعریف پر پورا اترتے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری بھارتی شوبز انڈسٹری سے کسی بھی معاملے میں کم نہیں بلکہ یہاں کے فنکار خوبصورتی میں اکثر بالی ووڈ کو بھی پیچھے چھوڑدیتے ہیں، تاہم اسکرین پر ہمیشہ خوبصورت نظر آنے والے اداکار شوبز میں انٹری سے قبل کیسے نظر آتے تھے دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

عائشہ عمر: 

نامور پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ عائشہ عمر  نے اپنے فنی کیر ئیر کاآغاز 8 سال کی عمر میں بطور میزبان کیا اور اپنی محنت کے بل بوطے پر عائشہ عمر کا شمار آج پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، عائشہ عمر نے ان برسوں میں خود کو بہت حد تک تبدیل کیا ہے۔

عاطف اسلم: 

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول گلوکار عاطف اسلم شوبز انڈسٹری میں انٹری سے قبل بالکل عام نوجوانوں کی طرح نظر آتے تھے،تاہم آج ان کا شمار پاکستان کے فیشن آئیکون میں ہوتا ہے ۔

آمنہ الیاس: 

پاکستان کی ٹاپ ماڈل آمنہ الیاس نے بھی خود کو بہت حد تک تبدیل کیا ہے ، آمنہ لگاتار دوبار لکس اسٹائل ایوارڈز 2011 اور 2012 میں سال کی بہترین ماڈل کے لیے نامزد ہوچکی ہیں۔

مومنہ مستحسن: 

آفرین آفرین سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نےگلوکاری سے زیادہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی ہے ، تاہم ماضی میں مومنہ مستحسن بالکل مختلف اور عام سی لڑکی نظر آتی تھیں۔

سوہائے علی ابڑو:

خوبرو پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو ٹی اور فلم دونوں جگہ اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں ، سوہائے کا شمار پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم شوبز میں انٹری سے قبل سوہائے بالکل عام لڑکی دکھائی دیتی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔