دلہن نے ڈرائیونگ کی اجازت کیوں مانگی، سعودی دلہا شادی چھوڑ کر چلاگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 12 اکتوبر 2017
دلہن نے ڈرائیونگ کی اجازت کیوں مانگی،سعودی دولہا شادی سے چلاگیا،فوٹو:انٹرنیٹ

دلہن نے ڈرائیونگ کی اجازت کیوں مانگی،سعودی دولہا شادی سے چلاگیا،فوٹو:انٹرنیٹ

ریاض: سعودی شہری نے اپنی ہونے والی بیوی سے محض اس لیےشادی کرنے سے انکار کردیا کیونکہ خاتون نے گاڑی چلانے کی اجازت مانگی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کےمثبت نتائج سامنے آئے ہیں لیکن ایک ایسا انوکھا واقعہ  بھی پیش آیا ہے جس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں ایک شخص نے نکاح  سے صرف چند منٹ قبل  اس وقت شادی سے انکار کردیا جب خاتون کے والد نے بیٹی کی خواہش کو دلہے کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی کے پاس اپنی گاڑی کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے۔ اس لیے بیٹی کو شادی کے بعد ڈرائیورنگ کرنے کی اجازت دی جائے جس پر دولہا چونک گیااور غصے میں آکرشادی سے انکار کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی فوجی جنس تبدیل کرکے عورت بن گیا

تقریب میں موجود رشتہ داروں نے دولہے کو بہت سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ نہ مانا اور  رشتہ ختم کرکے چلا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دولہا اپنی ہونے والی بیوی کو 40ہزار ریال حق مہر اور شادی کے بعد نوکری کرنے کی اجازت دے چکا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی تھی تاہم اس کا اطلاق آئندہ برس ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔