فیصل آباد کا نوجوان سیلفی لینے کے چکر میں ٹانگوں سے ہاتھ دھو بیٹھا

ویب ڈیسک  جمعرات 12 اکتوبر 2017
ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کی کوشش کے دوران نوجوان کا پاؤں پھسل گیا اور دوران ٹرین ٹانگوں پر چڑھ گئی۔ فوٹو : فائل

ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کی کوشش کے دوران نوجوان کا پاؤں پھسل گیا اور دوران ٹرین ٹانگوں پر چڑھ گئی۔ فوٹو : فائل

فیصل آباد:  نوجوان  ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کی کوشش میں ٹانگوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے اسلام پورہ کا رہائشی شاہد حسین ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ ریلوے لائن پر گرگیا، اسی دوران ٹرین آگئی جس کے باعث شاہد کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں، واقعے کے بعد نوجوان کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں شاہد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثے میں شاہد کی زندگی تو بچ گئی لیکن ہمیشہ کے لیے معذور ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سیلفی لیتے ہوئے سب سے زیادہ ہلاکتیں کس ملک میں ہوئیں؟

ایک رپورٹ کے مطابق مارچ 2014 سے ستمبر 2016 تک سیلفی لیتے ہوئے 127 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے سب سے زیادہ 76 ہلاکتیں بھارت میں ہوئیں۔ امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 2014 کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار افراد ڈرائیونگ کے دوران سیلفی لیتے ہوئے زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ خطرناک سیلفی لینے کے شوق میں چار سال میں پاکستان سمیت دنیابھر میں 170 افراد ہلاک ہو چکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔