نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گاڑی چوری ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 اکتوبر 2017
 اروند کیجریوال کو نیلے رنگ کی ویگون گاڑی تحفے میں ملی تھی اور واقعے سے قبل ان کے سیاسی کارکن کے زیراستعمال تھی : فوٹو : فائل

اروند کیجریوال کو نیلے رنگ کی ویگون گاڑی تحفے میں ملی تھی اور واقعے سے قبل ان کے سیاسی کارکن کے زیراستعمال تھی : فوٹو : فائل

نئی دلی: بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو تحفے میں ملنے والی کار سیکریٹریٹ کے باہر سے چوری ہوگئی۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت دلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کی گاڑی چوری ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گاڑی سیکریٹریٹ کے باہر سے چوری ہوئی ہے اور اس واقعے کی رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے تاہم فوری طور پر گاڑی چوری کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

واضح رہے کہ اروند کیجریوال کو نیلے رنگ کی ویگون گاڑی 2014 میں تحفے میں ملی تھی اور واقعے سے قبل ان کے سیاسی کارکن وندانا سنگھ کے زیراستعمال تھی۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔