نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان

ویب ڈیسک  جمعرات 12 اکتوبر 2017
نااہل ہوا تو کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا، چیرمین پی ٹی آئی ۔ فوٹو: فائل

نااہل ہوا تو کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا، چیرمین پی ٹی آئی ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کس الزام پر نااہل کیا جائے گا اور اگر حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے جب کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا لیکن کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔