اسد شفیق کی ٹیم کے کام نہ آنے والی سنچریوں کی تعداد بڑھنے لگی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 13 اکتوبر 2017
یہ بات درست ہے کہ میری آخری4، 5 اننگز اچھی نہیں تھیں مگر میں ہمیشہ ہی مثبت کرکٹ کھیلتا ہوں، اسد شفیق۔ فوٹو : نیٹ

یہ بات درست ہے کہ میری آخری4، 5 اننگز اچھی نہیں تھیں مگر میں ہمیشہ ہی مثبت کرکٹ کھیلتا ہوں، اسد شفیق۔ فوٹو : نیٹ

دبئی: مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کی ٹیم کے کام نہ آنے والی سنچریوں کی تعداد بڑھنے لگی۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی آخری اننگز میں انھوں نے اپنے کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی، یہ ایک برس میں ان کی پہلی تھری فیگر اننگز تھی۔ اس دوران وہ اپنی آخری 11 اننگز میں ففٹی تک بھی نہیں پہنچ پائے تھے، یہ پانچواں موقع ہے جب اسد شفیق کی سنچری کے باوجود پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے ’’کرک انفو‘‘ سے بات چیت میں اسد شفیق نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ میری آخری4، 5 اننگز اچھی نہیں تھیں مگر میں ہمیشہ ہی مثبت کرکٹ کھیلتا ہوں، اس بار بھی میں نے ایسا ہی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔