بین اسٹوکس سے اسپانسرز دور ہونے لگے

اے ایف پی  جمعـء 13 اکتوبر 2017
ہم ایسے کسی بھی ایتھلیٹ کے ساتھ شراکت جاری نہیں رکھ سکتے جس کارویہ ہمارے برانڈ کلچر سے مطابقت نہ رکھتا ہو،امریکی کمپنی۔ فوٹو : فائل

ہم ایسے کسی بھی ایتھلیٹ کے ساتھ شراکت جاری نہیں رکھ سکتے جس کارویہ ہمارے برانڈ کلچر سے مطابقت نہ رکھتا ہو،امریکی کمپنی۔ فوٹو : فائل

 لندن:  انگلش کرکٹر بین اسٹوکس سے اسپانسرز بھی دور ہونے لگے۔

نائٹ کلب کے باہر جھگڑے، حراست اور پھر ایشز اسکواڈ سے باہر ہونے کی وجہ سے کھیلوں کے ملبوسات تیار کرنے والی کمپنی نے آل رائونڈر کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کردیا، امریکی کمپنی نے اعلامیے میں کہا کہ ہم ایسے کسی بھی ایتھلیٹ کے ساتھ شراکت جاری نہیں رکھ سکتے جس کا رویہ ہمارے برانڈ کلچر سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔