نومبر، دسمبر میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مکمل سیریز کا امکان روشن

نبیل طاہر  جمعـء 13 اکتوبر 2017
رواں ماہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو تھابنگ مورے سے ملاقات بھی کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

رواں ماہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو تھابنگ مورے سے ملاقات بھی کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

 کراچی:  ٹوئنٹی 20 گلوبل لیگ آئندہ برس تک ملتوی ہونے کی وجہ سے نومبر دسمبر میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مکمل سیریز کا امکان روشن ہوگیا۔

’ایکسپریس ٹریبیون‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کے درمیان اس حوالے سے رابطہ ہوا ہے، رواں ماہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو تھابنگ مورے سے ملاقات بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ گلوبل لیگ 3 نومبر سے شروع ہونا تھی، اس کے التوا کی وجہ سے جنوبی افریقی کرکٹرز 26 دسمبر کو شیڈول باکسنگ ڈے ٹیسٹ تک فارغ ہیں،اس عرصے میں پاکستان ٹیم کی بھی کوئی سیریز شیڈول نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔