ملائیشیا کے ڈائیونگ کوچ پر ریپ کا الزام

اے ایف پی  جمعـء 13 اکتوبر 2017
متاثرہ لڑکی کے بارے میں بتایا گیاکہ وہ اگلے اولمپکس کیلیے ٹریننگ کررہی تھی۔ فوٹو: فائل

متاثرہ لڑکی کے بارے میں بتایا گیاکہ وہ اگلے اولمپکس کیلیے ٹریننگ کررہی تھی۔ فوٹو: فائل

کوالالمپور: ملائیشیا کے ڈائیونگ کوچ ہوانگ چینگ پر ٹریننگ کے دوران ایک 20 سالہ ڈائیور کے ریپ کا الزام عائد ہوگیا۔

گزشتہ روز ہوانگ عدالت میں پیش ہوئے جہاں پر انھوں نے الزام کو قبول کرنے سے انکار کردیا، متاثرہ لڑکی کے بارے میں بتایا گیاکہ وہ اگلے اولمپکس کیلیے ٹریننگ کررہی تھی۔ اگر ہوانگ پر الزام ثابت ہوگیا تو انھیں 20 برس قید کے ساتھ کوڑوں کی سزا بھی بھگتنا ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔