اسٹریٹ کرائمز میں میاں بیوی کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 13 اکتوبر 2017
گرفتار ملزمہ نے اسکول ٹیچر سمیت 3 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے، پولیس۔ فوٹو:فائل

گرفتار ملزمہ نے اسکول ٹیچر سمیت 3 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے، پولیس۔ فوٹو:فائل

 کراچی:  شہرمیں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں میاں بیوی کے ملوث ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔

سرجانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمہ یاسمین کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے شوہر حسن کو گرفتارکرنے کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش اسکول ٹیچر سمیت 3 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز میاں بیوی نے دوران ڈکیتی ندیم رضا ، شاہد اور اسکول ٹیچر شبانہ کو قتل کیا ، مقتولہ اسکول ٹیچر 6 ماہ کی حاملہ بھی تھی۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں اسکول ٹیچر سمیت تینوں قتل اندھے تھے جو پولیس کے لیے درد سر بنے ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔