ویتنام میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 50 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اکتوبر 2017
لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔ فوٹو:انٹرنیٹ

لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔ فوٹو:انٹرنیٹ

ہنوئی: ویتنام میں سیلابی ریلوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی  تعداد 50 سے تجاوز کرگئی جب کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قدرتی آفات  نے ویتنام کے مرکزاور شمالی علاقوں میں بڑی پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جب کہ رہائشی علاقوں پر تودے گرنے سے درجنوں افراد مٹی تلے دب گئے اور ملبے سے متعدد لاشیں نکالی گئی ہیں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: یتنام میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے37افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کے باعث 40سےزائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن کیا جارہا ہے۔حکومت نے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے لوگوں کے بحفاظت انخلا کو ممکن بنانے کے لیے فوج کی مدد حاصل کرلی ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب  سے 317گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ 34ہزار گھرمتاثر ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔