نوازشریف نے نیب ریفرنسزکے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اکتوبر 2017
نیب کو 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دیا جائے، درخواست میں مطالبہ : فوٹو: فائل

نیب کو 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دیا جائے، درخواست میں مطالبہ : فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسزکے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسزکے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں:  نیب ریفرنسز میں نواز شریف، بیٹی اور داماد پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

درخواست کے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے مختلف اثاثوں پراحتساب عدالت میں تین ریفرنسزدائر کئے، نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنسزایک فائل ہوتا ہے اورنیب کی جانب سے مختلف اثاثوں پرتین الگ الگ ریفرنسز دائر کرنے کا جواز نہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں، جرم ایک تصورہوتا ہے جس کے باعث نیب کو 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں آج ہنگامہ آرائی کے باعث نیب ریفرنسزمیں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی اور سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔