ہم پاکستان کی اور مسلم لیگ (ن) گریٹر پنجاب کی بات کرتی ہے، ڈاکٹر عاصم

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اکتوبر 2017
اگر اخلاقی بنیادوں عمران خان سیاست چھوڑدیں تو پاکستان کے لیے اس سے اچھی بات کیا ہوگی، ڈاکٹر عاصم۔ فوٹو: فائل

اگر اخلاقی بنیادوں عمران خان سیاست چھوڑدیں تو پاکستان کے لیے اس سے اچھی بات کیا ہوگی، ڈاکٹر عاصم۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی اور مسلم لیگ (ن) والے گریٹر پنجاب کی بات کرتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ہم سب کے سامنے ہے کہ نواز شریف اور ان کا خاندان کس طرح مقدمات کا سامنا کررہا اور میں کیسے کررہا ہوں، میں نے جیلوں سے مقدمات کا سامنا کیا اور انہوں نے محلوں سے، نواز شریف اور ان کی فیملی کہتی ہے کہ ان کے ساتھ تاریخی جبر ہورہا ہے، میں نے کہا تھا 2 پاکستان ہیں جو اس حصہ میں رہتے ہیں ان کی قسمت خراب ہیں اور جو اس حصے میں رہتے ہیں ان کی قسمت اچھی ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ جو میرے ساتھ ہوا ان کے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، ہم پاکستان کی اور مسلم لیگ (ن) والے گریٹر پنجاب کی بات کرتے ہیں، ان کے وکلا نے ہلڑ بازی کی فرد جرم عائد نہ ہوسکی تاہم ہم نے تو کبھی ایسا نہیں کیا ہم ہمیشہ پر امن رہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی انہوں نے سپریم کورٹ پر حملے کیے یہ لوگ یہی کرتے رہیں گے، لوگوں کو ضمانت مل جاتی ہے اور ہم کیسز بھگتتے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میں نے رینجرز کے ساتھ بھی تعاون کیا اور کبھی تفتیش سے انکار نہیں کیا، دہرا نظام اور دہرا انصاف نہیں ہونا چاہیے انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے تاہم وہ دن نہیں لایا جائے کہ عوام روڈ پر آجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزامات غلط ہیں، نئے چیئرمین نیب میرے مقدمات پر نظر ثانی کریں جب کہ یہ جعلی مسلم لیگ ہے اصل مسلم لیگ نہیں،  قادیانیت کا معاملہ آئین میں طے ہوچکا ہے اس پر کچھ نہیں کہوں گا تاہم مذہب کے حوالے سے گفتگو میں احتیاط کرنی چاہیے جب کہ اگر اخلاقی بنیادوں عمران خان سیاست چھوڑدیں تو پاکستان کے لیے اس سے اچھی بات کیا ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔