- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ہم پاکستان کی اور مسلم لیگ (ن) گریٹر پنجاب کی بات کرتی ہے، ڈاکٹر عاصم
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی اور مسلم لیگ (ن) والے گریٹر پنجاب کی بات کرتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ہم سب کے سامنے ہے کہ نواز شریف اور ان کا خاندان کس طرح مقدمات کا سامنا کررہا اور میں کیسے کررہا ہوں، میں نے جیلوں سے مقدمات کا سامنا کیا اور انہوں نے محلوں سے، نواز شریف اور ان کی فیملی کہتی ہے کہ ان کے ساتھ تاریخی جبر ہورہا ہے، میں نے کہا تھا 2 پاکستان ہیں جو اس حصہ میں رہتے ہیں ان کی قسمت خراب ہیں اور جو اس حصے میں رہتے ہیں ان کی قسمت اچھی ہے۔
ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ جو میرے ساتھ ہوا ان کے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، ہم پاکستان کی اور مسلم لیگ (ن) والے گریٹر پنجاب کی بات کرتے ہیں، ان کے وکلا نے ہلڑ بازی کی فرد جرم عائد نہ ہوسکی تاہم ہم نے تو کبھی ایسا نہیں کیا ہم ہمیشہ پر امن رہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی انہوں نے سپریم کورٹ پر حملے کیے یہ لوگ یہی کرتے رہیں گے، لوگوں کو ضمانت مل جاتی ہے اور ہم کیسز بھگتتے ہیں۔
ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میں نے رینجرز کے ساتھ بھی تعاون کیا اور کبھی تفتیش سے انکار نہیں کیا، دہرا نظام اور دہرا انصاف نہیں ہونا چاہیے انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے تاہم وہ دن نہیں لایا جائے کہ عوام روڈ پر آجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزامات غلط ہیں، نئے چیئرمین نیب میرے مقدمات پر نظر ثانی کریں جب کہ یہ جعلی مسلم لیگ ہے اصل مسلم لیگ نہیں، قادیانیت کا معاملہ آئین میں طے ہوچکا ہے اس پر کچھ نہیں کہوں گا تاہم مذہب کے حوالے سے گفتگو میں احتیاط کرنی چاہیے جب کہ اگر اخلاقی بنیادوں عمران خان سیاست چھوڑدیں تو پاکستان کے لیے اس سے اچھی بات کیا ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔