کامرہ میں مسافر وین کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اکتوبر 2017
مسافر وین کے ڈرائیور نے ٹرک کو کراس کرنے کی کوشش کی تو گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکراگئی، موٹروے پولیس : فوٹو : فائل

مسافر وین کے ڈرائیور نے ٹرک کو کراس کرنے کی کوشش کی تو گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکراگئی، موٹروے پولیس : فوٹو : فائل

اٹک: راولپنڈی سے پشاور جانے والی مسافر وین درخت سے ٹکرانے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی جانے والی مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کامرہ کے قریب گاؤں فتح اللہ میں پیش آیا جب مسافر وین کے ڈرائیور نے ایک ٹرک کو اووٹیک کرنے کی کوشش کی اور گاڑی بے قابو کر تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حیدرآباد کے قریب کراچی جانے والی بس کوحادثہ؛ 7 افراد جاں بحق

حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ موقع پر ہی ایک عورت سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے اور ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو نکالا۔ زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔