کوئٹہ میں مشتبہ افراد سے مقابلے کے دوران پولیس اہلکارجاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اکتوبر 2017
ہم نے سماج دشمن عناصرکے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، آئی جی بلوچستان فوٹو: فائل

ہم نے سماج دشمن عناصرکے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، آئی جی بلوچستان فوٹو: فائل

کوئٹہ: فقیرمحمد روڈ پر پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اہک اہلکار جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے فقیر محمد خان روڈ پرمعمول پر گشت کے دوران پولیس اہلکاروں اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارموقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

آئی جی بلوچستان ایوب قریشی نے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے ہمراہ جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ فقیر محمد روڈ پرپولیس پیٹرولنگ ٹیم اورمشتبہ افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہلکار شہید دو زخمی ہوئے، ایک ملزم بھی زخمی ہوا، اس علاقے میں خواتین سے پرس چھیننے کے بھی واقعات ہورہے تھے، پولیس اہلکار انہی گلیوں میں ڈیوٹیاں دے رہے تھے، ہم نے سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان ثںا اللہ زہری نے فائرنگ کے واقعے میں اہلکارکی شہادت اوردیگرکے زخمی ہونے پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کاررروائیوں کی مزید تیز کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔