ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہری زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اکتوبر 2017
پاک فوج بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے ۔ فوٹو: فائل

پاک فوج بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے ۔ فوٹو: فائل

راولاکوٹ: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہری زخمی ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون پاکستانی شہری 46 سالہ سفینہ بی بی زخمی ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے پونچھ عباسپور سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر رہنے والی شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔