- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- عماد کو پہلے ٹی20 میں پلئینگ الیون کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
ملکہ شیراوت بالی ووڈ میں انٹری سے قبل کیا کام کرتی تھیں
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ملکہ شیراوت بالی ووڈ میں انٹری سے قبل انڈین ائیر لائن میں بطور ایئر ہوسٹس ملازمت کرتی تھیں ۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسان اپنے مستقبل کے حوالے سے کئی منصوبہ بندیاں کرتا ہے تاہم قدرت نے اس کے لیے کچھ اور ہی سوچا ہواہوتا ہے اور اسے ہی ’’قسمت‘‘ کہتے ہیں، نامور بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شیراوت کے ساتھ بھی قسمت نے کچھ ایسا ہی کھیل کھیلا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں بولڈ اداکاری کے حوالے سے مشہور اداکارہ ملکہ شیراوت کا اصل نام ریمالامبا ہے۔ تاہم بالی ووڈ جوائن کرنے کے بعد انہوں نے اپنی شخصیت کے ساتھ اپنے نام کو بھی مکمل طور پر تبدیل کرلیا اور خود کو ایک نیا نام ملکہ شیراوت دیا اور اسی نام سے وہ بھارت سمیت پوری دنیا میں مقبول ہوگئیں۔
ملکہ شیراوت نے دہلی سے کالج ختم کرنے کے بعدبھارتی نجی ائیر لائن میں ائیر ہوسٹس کی ملازمت کرلی، بعد ازاں انہیں اسی ائیر لائن کے پائلٹ کرن سنگھ گل سے محبت ہوگئی اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے مگر دونوں کو جلد ہی احساس ہوگیا جلد بازی میں کیا گیا یہ فیصلہ غلط ہے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
طلاق کے بعد ملکہ نے ائیر ہوسٹس کی جاب چھوڑدی اور ایک نئے نام کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری دی، کیرئیر کی ابتدا میں تو ملکہ کافی فلموں میں کام کرتی نظر آئیں خاص طور پر آئٹم نمبر اور فلموں میں بولڈ مناظر فلمانے کی وجہ سے انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی تاہم گزشتہ کافی عرصے سے وہ فلموں سے دور ہیں اور پیرس سے تعلق رکھنے والے بزنس مین کائرلی کے ساتھ دوسری بارشادی کرکے پیرس میں خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔