- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے دی
دبئی: پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 83 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 209 رنز ہی بناسکی۔
سری لنکا کی جانب سے ڈک ویلا اور تھارنگا نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن چوتھے اوور میں رومان رئیس نے ڈکویلا کو 19 رنز پر پویلین بھیج دیا جس کے بعد چندیمل بیٹنگ کیلیے آئے اور وہ بھی 4 رنز بناکر رومان کا شکار بنے۔
اوپنر تھارنگا نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ 18 رنز پر محمد حفیظ کا نشانہ بنے جس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکا، کوشل مینڈس 2، سری وردانہ 0 اور تھسارا پریرا 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تھری مانے وکٹ پر موجود رہے اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ بھی 53 رنز پر ہمت ہار گئے۔ آٹھویں وکٹ کے لیے وینڈرسے اور دانان جایا نے 68 رنز کی شراکت قائم کی، دانان جایا 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے رومان روئیس اور حسن علی نے 3،3 جب کہ محمد حفیظ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جارحانہ بلے بازی پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل سری لنکا کے کپتان اپل تھارنگا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا، مہمان ٹیم کو پہلی کامیابی چوتھے اوورز میں ملی جب احمد شہزاد 12 گیندوں پر کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے، انہیں گماگے نے آؤٹ کیا۔ 75 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور 43 رنز بنا کردنان جیا کا شکار ہوگئے، 124 رنز پر محمد حفیظ بھی وندرسے کی گیند پر32 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کے لیے 139 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ اس دوران شعیب ملک 61 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ نوجوان بلے باز بابراعظم نے کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل کی، وہ 103 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد صرف ایک رنز ہی بناسکے۔ سری لنکا کی جانب سے لکمل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب میچ کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریزہارنے کے بعد ون ڈے کا پہلا میچ اہم تھا، پاکستان کی بولنگ بہت مضبوط ہے، ٹیم میں سینیر پلیئرزکی موجودگی سے فائدہ ہوا۔
واضح رہے سری لنکا نے 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔