معروف صحافی مگر مچھ کی خوراک بن گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اکتوبر 2017
پال ہاتھ دھونے جھیل کے کنارے گیا جہاں مگر مچھ نے اس کو جھیل میں کھینچ لیا۔  فوٹو؛ فائل

پال ہاتھ دھونے جھیل کے کنارے گیا جہاں مگر مچھ نے اس کو جھیل میں کھینچ لیا۔ فوٹو؛ فائل

کولمبو: سری لنکا میں نامور برطانوی صحافی جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگر مچھ کا شکار بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 سالہ پال مکلین سری لنکا میں چھٹیاں گزارنے گیا تھا جہاں جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگر مچھ نے پال کو جھیل میں کھینچ لیا، واقعہ کے مقام پر موجود مچھیرے کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی کو مگر مچھ گھسیٹتا ہوا جھیل میں لے گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں مگرمچھ روسی سیاح کو نگل گیا

برطانوی صحافی کو جس جگہ مگر مچھ نے نشانا بنایا وہاں مگر مچھوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، مقامی افراد کے مطابق آخری بار انہوں نے صحافی کا ہاتھ جھیل سے باہر لہراتا ہوا دیکھا تھا اور تھوڑی دیر بعد ہاتھ غائب ہوگیا۔

واضح رہے کہ برطانوی صحافی پال مکلین آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم یافتہ ہے اور نامور انگریزی اخبار فائننشل ٹائمز سے وابستہ ہے جب کہ پال نے بریگزیٹ اور یورپی یونین سمیت دیگر مسائل پر رپورٹنگ کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔