ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان اور جاپان کا مقابلہ 2-2 سے برابر

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 13 اکتوبر 2017
پاکستان اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گا،فوٹو:فائل

پاکستان اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گا،فوٹو:فائل

ڈھاکا: 
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جاپان کا مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہو گیا۔
اے ایچ ایف کے زیر اہتمام ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے مقابلے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جاری ہیں۔  گروپ اے کے پہلے میچ کے پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی تاہم 16ویں منٹ میں ارسلان قادر نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی، جاپان نے 22 ویں اور 29ویں منٹس میںکینٹا ٹیناکا اور ہیٹایوشی ہارا کی کامیاب کوشش سے برتری حاصل کرلی، تیسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کے اندر نہ پھینک سکی، 50 ویں منٹ میں عمر بھٹہ نے گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔
دوسری جانب بھارت نے میزبان بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں7 گول سے زیر کیا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔  

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔