بھارت کا جگرکی پیوندکاری کیلیے پاکستانی خاتون کوویزہ جاری کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 15 اکتوبر 2017
فیصل آبادکے رہائشی نے بھارتی وزیرخارجہ سےجگری کی پیوند کاری کےلئے ویزہ کی درخواست کی تھی:فوٹو:فائل

فیصل آبادکے رہائشی نے بھارتی وزیرخارجہ سےجگری کی پیوند کاری کےلئے ویزہ کی درخواست کی تھی:فوٹو:فائل

نئی دلی: بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے جگرکی پیوندکاری کےلئے  پاکستانی خاتون فرزانہ اعجاز کو ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیصل آبادکے رہائشی محمد محسن نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پررابطہ کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ان کی عزیزہ جو کہ جگرکی بیماری میں مبتلا ہیں کو بھارت میں جگرکی پیوندکاری کے لئے انسانی ہمدری کی بنیاد پر میڈیکل ویزہ جاری کیا جائے۔ محمد محسن کی درخواست پرانسانی ہمدری کے تحت غورکرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستانی خاتون کو بھارت میں جگرکی پیوندکاری کے لئے ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔