تین سالہ بچے نے 20 فٹ لمبے اژدھے کو سواری بنالیا

ویب ڈیسک  پير 16 اکتوبر 2017
ویتنام میں تین سالہ بچہ اژدھے پر بیٹھ گیا،فوٹو:انٹرنیٹ

ویتنام میں تین سالہ بچہ اژدھے پر بیٹھ گیا،فوٹو:انٹرنیٹ

ہنوئی: اژدھے کو دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں لیکن ایسا انوکھا بچہ بھی ہے جو خوفزدہ ہونے کے بجائے دیوہیکل جانور سے کھیلنے لگ گیا۔

یہ انوکھا نظارہ  ویتنام میں اس وقت دیکھنے کو مل جب  سیلابی ریلے میں بہہ کرایک اژدھا شہر میں آپہنچا۔ 20 فٹ لمبے اژدھے کو دیکھ کروہاں موجود ایک بچہ آگے بڑھا اور اس پر بیٹھ گیا۔بلاخوف و خطر بچے کو اژدھے کے ساتھ کھیلتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور اس کی خوشی میں شامل ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیل بار بار حملہ کرے تو کیسے بچیں؟

خوشی سے نہال بچے کے والدین نے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کرلیا اور ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی جو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم سن بچہ گھوڑے کی طرح اژدھے پر بیٹھ کر خوب محظوظ ہوتا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔