ناقص کارکردگی پر احمد شہزاد کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑگئی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 17 اکتوبر 2017
مبصرین بھی انھیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کی صلاح دیتے نظر آئے۔ فوٹو: اے ایف پی

مبصرین بھی انھیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کی صلاح دیتے نظر آئے۔ فوٹو: اے ایف پی

ابوظبی: مسلسل ناقص کارکردگی کے سبب احمد شہزاد کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑ گئی۔

احمد شہزاد نے ابوظبی میں سری لنکا کیخلاف میچ کیلیے میدان میں اترنے سے قبل رواں سال 17کی اوسط سے رنز بنائے،ان میں صرف ایک ففٹی شامل تھی، اسٹرائیک ریٹ بھی 59 رہا جب کہ گزشتہ 11 اننگز میں انھوں نے 18، 12، 32، 13، 13، 12، 67، 5، 3، 12اور0رنز بنائے۔

اوپنر ابوظبی میں ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 8تک محدود رہے تاہم سیلفی بوائے کو سوشل میڈیا پر ہدف تنقید بنایا جاتا رہا تو دوسری جانب مبصرین بھی انھیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کی صلاح دیتے نظر آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔