عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موصول، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، پولیس

ویب ڈیسک  منگل 17 اکتوبر 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کے توہین عدالت کیس میں وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہوگئے اور 26 اکتوبر سے قبل گرفتاری کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو موصول ہو گئے ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو 26 اکتوبر سے ایک یا دو روز قبل گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ پیش ہونے کا فیصلہ

واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیرمین کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔