ورلڈ بیچ ریسلنگ کے گولڈ میڈلسٹ ریسلرزکا وطن واپسی پر شانداراستقبال

اسپورٹس ڈیسک  منگل 17 اکتوبر 2017
عنایت اللہ اورمحمد انعام بٹ کا ایئرپورٹ پرریسلنگ فیڈریشن اورمداحوں کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیا: فوٹو: فائل

عنایت اللہ اورمحمد انعام بٹ کا ایئرپورٹ پرریسلنگ فیڈریشن اورمداحوں کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیا: فوٹو: فائل

 لاہور: ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی ریسلرز وطن واپس پہنچ گئے۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی ریسلرز وطن واپس پہنچ گئے۔ عنایت اللہ اور محمد انعام بٹ کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرریسلنگ فیڈریشن اورمداحوں کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیا۔

ترکی کے شہر ڈیلان میں منعقدہ عالمی ایونٹ میں عنایت اللہ نے منفی 70 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر ریسلنگ میں پہلا طلائی تمغہ دلایا تھا۔ جس کے بعد محمد انعام بٹ نے منفی 90 کلوگرام میں ایرانی پہلوان کو ہراتے ہوئے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ دونوں ریسلرز کا تعلق واپڈا سے ہے۔

ریسلرز نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کوچز کی محنت اور والدین کی دعاﺅں کے نتیجہ میں ملی، مزید محنت کرتے ہوئے پاکستان کیلیے عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انعام بٹ نے کہا کہیونان اور ناروے کی جانب سے نیشنیلٹی حاصل کرکے ان کی جانب سے کھیلنے کی آفرز ہیں لیکن پاکستان نہیںچھوڑوں گا، جتنا پیسہ کرکٹ پر لگایا جاتا ہے اس کا ایک فیصد بھی ریسلنگ پر لگایا جائے تو پاکستان کو ڈھیروں گولڈ میڈل دلا سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔