سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  منگل 17 اکتوبر 2017
 سہیل خان کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سہیل خان کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

انضمام الحق کی سربراہی میں پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے آئی لینڈرز کے خلاف مختصر فارمیٹ کے تین میچوں کی سیریز کیلیے اعلان کردیا ہے جس میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، رومان رئیس، عثمان شنواری اور عمر امین شامل ہیں۔ پیسر محمد عامر کی شمولیت کو فٹنس کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے۔ ورلڈ الیون کے خلاف ہوم سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بننے والے سہیل خان اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائے جبکہ آرام کرنے والے محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کیخلاف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر کو ہو گا، پہلے دو میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔