ٹریفک کے شور کو 90 فیصد تک کم کرنے والا بیریئر تیار

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
مصروف ترین شاہراہوں پر واقع گھروں کے مکینوں کو ٹریفک کے شور سے سخت پریشانی ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

مصروف ترین شاہراہوں پر واقع گھروں کے مکینوں کو ٹریفک کے شور سے سخت پریشانی ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

مشی گن: نئی تکنیک سے ٹریفک کےشورکو روکنے میں90 فیصد کامیابی حاصل ہوگئی ہے.

ہائی ویزاور مصروف ترین شاہراہوں پرواقع گھروں کودرپیش مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کے شورکا ہوتاہے۔ مشی گن یونیورسٹی کے پروفیسرکون ویل وانگ اورمنوج تھوڈا نے اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے ایسا بیریئرایجاد کیا ہے جو ٹریفک کے شورکو 90 فیصد تک کم کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے.

ٹریفک کے شورکو کم کرنے کےلئے شاہراہوں پر عموما کنکریٹ کی دیواروں کو کھڑا کیا جاتا ہے جو زیادہ سودمند ثابت نہیں ہوتیں۔ کنکریٹ کی دیواروں سےٹکرا کر آوازپلٹ جاتی ہے۔ اس تجربےمیں خاطرخواہ کامیابی نہ پانےکےبعد ایک اورتجربہ کیا گیا جس میں خالی کھوکھلے بیریئرز کااستعمال کیا گیا جن میں سوراخ کرکے شورکو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھی خاص فائدہ مند نہیں رہا۔

ان مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے پروفیسرکون ویل وانگ نے ایلومینئم کی ایسی چادرتیارکی ہے جس میں دائیں جانب سے بائیں جانب تین قطاروں میں چادرکےابھارکو اس  ٹیکنیک سے استعمال کیا گیا ہے جس سے شورکو روکنے میں90فیصد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے.

شورکوروکنے والےبیریئرکے مؤجد پروفیسر کون ویل وانگ اور منوج تھوڈاکا کہنا ہے کہ یہ حقیقی دنیا کی ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جس کو اگر درست طریقہ کارسے استعمال کیا جائے توبہترین نتائج حاصل ہوں گے.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔