افغان ہمارے بہادر بھائی ہیں جو دہشتگردی کیخلاف عزم سے برسر پیکارہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک  منگل 17 اکتوبر 2017
 خطے میں پائیدارامن و استحکام کیلیے مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے۔، جنرل قمر جاوید باجوہ  - فوٹو: فائل

خطے میں پائیدارامن و استحکام کیلیے مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے۔، جنرل قمر جاوید باجوہ - فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ افغان ہمارے بہادر بھائی ہیں جو دہشت گردی کے خلاف عزم سے برسر پیکارہیں جب کہ خطے میں پائیدارامن و استحکام کیلیے مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پکتیا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور حملے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف بھرپورعزم سے لڑنے والے افغان ہمارے بہادر بھائی ہیں جو دہشت گردی کے خلاف عزم سے برسر پیکار ہیں جب کہ دونوں ممالک تعاون اور رابطے کے ذریعے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔