ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی؛ ڈرائیور پر ساڑھے 3 کروڑ روپے کا جرمانہ

ویب ڈیسک  بدھ 18 اکتوبر 2017
متحدہ عرب امارات میں لاکھوں درہم کا ٹریفک جرمانہ،فوٹو:انٹرنیٹ

متحدہ عرب امارات میں لاکھوں درہم کا ٹریفک جرمانہ،فوٹو:انٹرنیٹ

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک کار ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست راس الخیمہ میں ایک شخص نے ٹریفک قوانین کی اتنی بار خلاف ورزی کی کہ ٹریفک پولیس کو اسے ساڑھے 12 لاکھ درہم کا جرمانہ کرنا پڑگیا۔

متحدہ عرب امارات میں کسی بھی کارڈرائیور کو یہ کیا جانے والا تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔جو پاکستانی کرنسی میں 3 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زیادہ بنتے ہیں جب کہ اس سے قبل زیادہ سے زیادہ ایک ڈرائیور کو ڈھائی لاکھ درہم کا جرمانہ کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  دنیا کی نئی بلند ترین عمارت بنانے کا اعلان

ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے ریاستی کمانڈران چیف میجرجنرل علی عبداللہ کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اتنے بڑے جرمانے کی وجہ بنا ہے۔ مذکورہ ڈرائیور کو سڑکوں پر لگے کیمرےاور ہائی وے پر نصب راڈار کی مدد سے ریکارڈ کردہ ڈیٹا کے ذریعے خطرناک اوورٹیکنگ اور مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے سمیت متعدد اصولوں کا قصور وار ٹھہرایا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے بڑے جرمانے پرٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو خصوصی رعایت کرتے ہوئے جرمانے کی رقم آدھی کردی اور اب ڈرائیور 6 لاکھ 25 ہزار درہم یعنی ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔