پرویزمشرف اگر اتنے ہی بہادرہیں توآکرعدالتوں میں مقابلہ کریں، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  بدھ 18 اکتوبر 2017
پرویز مشرف بے نظیر بھٹو کو قتل کرکے بیماری کے بہانے باہر جاکر بیٹھ گئے ہیں، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

پرویز مشرف بے نظیر بھٹو کو قتل کرکے بیماری کے بہانے باہر جاکر بیٹھ گئے ہیں، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

ہالا: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف بے نظیر بھٹو کو قتل کرکے بیماری کے بہانے باہر جاکر بیٹھ گئے ہیں تاہم اگر اتنے ہی بہادر ہیں تو آکرعدالتوں میں مقابلہ کریں۔

مخدوم ہاوٴس ہالا میں میڈیا سے گفتگو میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف اب الزام لگا رہے ہیں،  اگر کوئی حقیقت ہے تو پہلے کیوں نہیں بولے، پرویز مشرف بے نظیر بھٹو کو قتل کرکے بیماری کے بہانے باہر جاکر بیٹھ گئے ہیں، اگر اتنے ہی بہادر ہیں تو آکر عدالتوں میں مقابلہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔