شادیہ عرب دنیا کی پہلی خاتون ریسلر بن گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 18 اکتوبر 2017
شادیہ بسیسو اگلے سال تربیت مکمل ہونے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کے رِنگ میں اتریں گی ۔ فوٹو : فائل

شادیہ بسیسو اگلے سال تربیت مکمل ہونے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کے رِنگ میں اتریں گی ۔ فوٹو : فائل

دبئی: اردن سے تعلق رکھنے والی  شادیہ بسیسو ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کےمقابلوں میں حصہ لینے والی پہلی عرب خاتون ریسلر بن گئیں۔

دبئی میں مقیم شادیہ بسیسو آئندہ جنوری میں فری ریسلنگ کی تربیت حاصل کریں گی اور پیشہ وارانہ ٹریننگ کے بعد باقاعدہ طور پر ریسلرز کے مدمقابل ہوں گی۔ شادیہ کودبئی میں ہوئے آزمائشی مقابلوں میں40 خواتین و مردوں میں بہترین کارکردگی پرمنتخب کیا گیا۔وہ پہلے ہی برازیلی مارشل آرٹ جیو جتسو کی تربیت حاصل کرچکی ہیں اس کے علاوہ ایتھلیٹک صلاحیتوں کی بدولت انہیں ورلڈ فری ریسلنگ کا حصہ بننے کا موقع ملا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3 کروڑ روپے کا جرمانہ

عرب دنیا کی پہلی خاتون ریسلر کا اعزاز ملنے کے بعد میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں شادیہ بسیسو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  مشرق وسطیٰ کی  واحد خاتون ریسلر منتخب ہونا میرے لیے باعث فخر اور غیر معمولی اعزاز ہے۔ ورلڈ فری ریسلنگ میں بہترپرفارمنس دینے کے لیے سخت مخنت کرکے مشرق وسطیٰ کے لوگوں کی توقعات پر پورا اتر کر ان کا سر فخر سے بلند کرنے کی کوشش کروں گی۔

شادیہ نے کہا کہ سپراسٹار بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی فری ریسلنگ کمپنی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے واقعی ہی حیران کن ہے مجھے ڈبلیو ڈبلیو ای کی قوت اور اس کے شائقین کا جوش وجذبہ دیکھنا بہت پسند ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔