عورت کو تیزاب سے قتل کرنے کے مجرم کو دو بار سزائے موت

ویب ڈیسک  بدھ 18 اکتوبر 2017
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کاشف کو سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کے سزا سنائی۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کاشف کو سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کے سزا سنائی۔ فوٹو: فائل

ملتان: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عورت پر تیزاب پھینکنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پھانسی اور جرمانے کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تیزاب گردی کیس کا فیصلہ سنادی۔ جرم ثابت ہونے پر مجرم کاشف کو دومرتبہ سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کے سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے انکار پر خاتون نے محبوب پر تیزاب پھینک دیا

استغاثہ اور پولیس کے مطابق مجرم کاشف خان پور قاضی کی رہائشی ممتاز بی بی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن ممتاز بی بی راضی نہ تھی جس پر کاشف نے اپنے ساتھیوں سے مل کر ممتاز بی بی اور ان کے 3 بچوں پر تیزاب انڈیل دیا تھا، جس سے ماں اور بچے شدید جھلس گئے تھے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ممتاز بی بی ایک ماہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔