گوجرانوالہ میں برقع پہن کر لڑکیوں کو چھیڑنے والا نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 18 اکتوبر 2017
نوجوان برقع پہن کر ایک گھنٹے تک کلاس میں بیٹھا طالبات کو تنگ کرتا رہا ، فوٹوفائل

نوجوان برقع پہن کر ایک گھنٹے تک کلاس میں بیٹھا طالبات کو تنگ کرتا رہا ، فوٹوفائل

گوجرانوالہ: پولیس نے کالج میں گھس کر لڑکیاں چھیڑنے والے برقع پوش اوباش نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے گورنمنٹ اسلامیہ کالج گرلزپوسٹ گریجویٹ میں ایک لڑکا برقع پہن کر لڑکیوں کی کلاس میں گھس گیا اور ایک گھنٹے تک طالبات کو تنگ کرتا رہا۔ جب طالبات سے برداشت نہ ہوا تو انہوں نے شور مچانا شروع کردیا۔

شور مچانے پر پرنسپل نے فوراً ایکشن لیا اورجیسے ہی برقع اٹھایا تو اندر سے لڑکی کے بجائے لڑکا نکلا۔ برقعے کے اندر سے لڑکا نکلتا دیکھ کر کالج میں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے۔ بعدازاں پرنسپل نے لڑکے کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق برقعے کے اندر سے نکلنے والے لڑکے کانام زوار حیدر ہے اور وہ زولوجی کا طالبعلم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔