ایشیا ہاکی کپ؛ سپر فور راﺅنڈ میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 18 اکتوبر 2017
کھیل کے آخری 26 منٹوں میں کوئی بھی ٹیم مزید گول نہ کر سکی،فوٹو:سوشل میڈیا

کھیل کے آخری 26 منٹوں میں کوئی بھی ٹیم مزید گول نہ کر سکی،فوٹو:سوشل میڈیا

ڈھاکا: ایشیا ہاکی کپ کے سپر فور مرحلے میں ملائیشیا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے مولانا بھاشانی انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستانی ٹیم پہلے ہی منٹ میں محمد عمر بھٹہ کے ذریعے گول کرنے میں کامیاب ہو گئی تاہم کھیل کے دوسرے منٹ میں ملائشیا نے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، یہ گول رضی رحیم نے پنالٹی کارنر پر کیا۔ 19ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ موو بنائی اور محمد یعقوب کے فیلڈ گول کے ذریعے ایک بار پھر حریف سائیڈ کے خلاف ایک گول کی برتری لے جانے میں کامیاب ہو گئی۔

25 ویں منٹ میں شہرل صباء نے گیند کو جال کے اندر پھینک کر مقابلہ ایک بار پھر 2-2 گول سے برابر کر دیا،34ویں منٹ میں ملائشیا کے فطری ساری نے پنالٹی سٹروک کے ذریعے گول کر کے میچ میں پہلی بار سبقت حاصل کی۔ کھیل کے آخری 26 منٹوں میں کوئی بھی ٹیم مزید گول نہ کر سکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔