بھارتی شائقین پہلی بار پی ایس ایل کے میچزبراہ راست دیکھ سکیں گے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 18 اکتوبر 2017
پڑوسی ملک کے ایک چینل نے نشریاتی حقوق حاصل کرلیئے،فوٹو:فائل

پڑوسی ملک کے ایک چینل نے نشریاتی حقوق حاصل کرلیئے،فوٹو:فائل

لاہور: بھارتی شائقین بھی پہلی بار پی ایس ایل کے میچز براہ راست ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک کے ایک چینل نے نشریاتی حقوق حاصل کرلیئے ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی شائقین پی ایس ایل کے میچز براہ راست نہیں دیکھ پائے تھے۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال فروری میں ہو گا، بھارتی نشریاتی ادارے کے ساتھ معاہدے کے بعد میچز دیکھنے والے ناظرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں

 

واضح رہے کہ فروری میں شیڈول پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلیے پلیئرز ڈرافٹس آئندہ ماہ ہوں گے، اس مرتبہ 6 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے علاوہ ملتان سلطان کی نئی ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔