امید ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا، امریکی وزیرخارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 18 اکتوبر 2017
امریکا بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑاہے، ریکس ٹیلرسن فوٹو:فائل

امریکا بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑاہے، ریکس ٹیلرسن فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے امید کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے علاقوں میں موجوددہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

واشنگٹن تھنک ٹینک کے سینٹرل فاراسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کاکہنا تھا کہ امریکا بھارت کے ساتھ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑاہے، امید کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے علاقوں میں موجوددہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑنا مہذب قوم کا انتخاب نہیں ذمہ داری ہے۔

بحرہند کےعلاقے میں امن وسلامتی کویقینی بنانےکےلیے امریکا اوربھارت کومل کرکام کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔

ریکس ٹیلرسن نےچین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنوبی چین کےسمندروں میں چین کا اشتعال انگیز رویہ براہ راست بین الاقوامی قوانین کو چیلنج کرنے کےمترادف ہے جس کے خلاف بھارت اور امریکا کا مؤقف ایک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔