جامعہ کراچی میں آج ہونیوالے پرچے ملتوی، 28 اکتوبرکو ہونگے

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 19 اکتوبر 2017
بی اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم3نومبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، یونیورسٹی اعلامیہ
فوٹو : فائل

بی اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم3نومبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، یونیورسٹی اعلامیہ فوٹو : فائل

 کراچی: جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ڈی ایل او سال دوئم سالانہ امتحانات برائے2013-14اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے2017کے (آج) بدھ 19 اکتوبر کو ہونے والے پرچے دیوالی کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے ہیں، اب یہ پرچے28 اکتوبرکودوپہر2 بجے تاشام 5 بجے منعقد ہوں گے۔

امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول ،دوئم اور سال اول ودوئم باہم،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کیلیے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے بی اے سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3600روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6200 روپے فیس کے ساتھ 3نومبر تک جمع کراسکتے ہیں۔

ایسے طلباجو 2011 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انھیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی جمع کرانے ہوں گے،جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق بی اے(پاس )،بی ایس سی (پاس ) اوربی کام ریگولر سالانہ امتحانات کیلیے امتحانی فارم 27 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔