بھابھی پرتشدد، بھارتی اسٹاریوراج سنگھ بھی الزامات کی زد میں آگئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 19 اکتوبر 2017
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ پر بھابھی پر تشدد کا الزام عائد ہوگیا، انھیں بھی اپنی والدہ شبنم سنگھ اور بھائی زورآور سنگھ کے ساتھ گھریلو تشدد کے کیس میں ملوث قرار دیاگیا ہے۔

یہ کیس زورآور کی بیوی اور بگ باس سیزن 10 میں حصہ لینے والی اکانکشا سنگھ نے دائر کیا ہے، اس معاملے کی سماعت 21 اکتوبر کو ہوگی۔

اکانکشا کی وکیل سواتی سنگھ کہتی ہیں کہ تشدد صرف جسمانی نہیں ہوتا بلکہ ذہنی اور معاشی بھی ہوتا ہے، میری موکلہ کو ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنانے میں یوراج نے بھی اپنی والدہ اور بھائی کا ساتھ دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔