پاک فوج کے 4میجرجنرلز لیفٹیننٹ جنرلز بنادیے گئے

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 19 اکتوبر 2017
پاک فوج کے 4میجرجنرلز
لیفٹیننٹ جنرلز بنادیے گئے
فوٹو : فائل

پاک فوج کے 4میجرجنرلز لیفٹیننٹ جنرلز بنادیے گئے فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاک فوج میں 4 میجر جنرلزکولیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کوصدرنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو کورکمانڈر ملتان تعینات کردیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ترقی پانے والے دیگر افسران میں میجر جنرل عامرعباسی اورمیجرجنرل حمود الزمان شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔