منفرد ریکارڈعمران طاہرکی پہنچ میں آگیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 19 اکتوبر 2017
 فوٹو : پی سی بی/فائل

فوٹو : پی سی بی/فائل

دبئی: جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کی پہنچ میں منفرد ریکارڈ آگیا، وہ اس وقت عالمی ون ڈے بولرز رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر فائز ہیں۔

اگر وہ 3 دسمبر تک یہ پوزیشن برقرار رکھتے ہیں تو پھر وہ یہ اعزاز پانے والے طویل العمر بولر بن جائیں گے، اس وقت یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی کے پاس ہے جوکہ 38 برس اور 250 دن کی عمر میں بولرز رینکنگ میں ٹاپ پر موجود رہے۔ عمران طاہر کی عمر اس وقت 38 برس اور 204 دن ہے، اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پاکستان کے سابق اسپنر سعید اجمل موجود ہیں جن کا 37 برس اور 152 دن کی عمر میں اس پوزیشن پر قبضہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔