12سنچری شراکتیں، آملا اورڈی ویلیئرزنےملکی ریکارڈ قائم کردیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 19 اکتوبر 2017
فوٹو: اے ایف پی

فوٹو: اے ایف پی

پرل: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ہاشم آملا اورابراہم ڈی ویلیئرز کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے 136 رنز کی شراکت ہوئی۔

ان دونوں نے سب سے زیادہ 12 سنچری شراکتوں کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا، انھوں نے ہرشل گبز اور گریم اسمتھ کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے 11 مرتبہ سنچری شراکت کی۔

ڈی ویلیئرز نے 176 رنز بنائے ، اس طرح وہ 25 ایک روزہ سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے ساتویں اور جنوبی افریقہ کے دوسرے بیٹسمین بن گئے، یہ ان کا جون 2017 کے بعد پہلامیچ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔