یورپی یونین کا مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی تعمیرات روکنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  جمعرات 19 اکتوبر 2017
اسرائیل مغربی کنارے میں نئے تعمیراتی منصوبے بند کرے،یورپی یونین،فوٹو:انٹرنیٹ

اسرائیل مغربی کنارے میں نئے تعمیراتی منصوبے بند کرے،یورپی یونین،فوٹو:انٹرنیٹ

برسلز: یورپی یونین نے اسرائیل سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں غیر قانونی تعمیراتی منصوبوں کو فوراً روکنے کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  یورپی یونین کی خارجہ امور نےبیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غرب اردن اور اطراف کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آبادکاری کے منصوبے اور تعمیرات بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں جب کہ نئے تعمیری یونٹس سے فلسطین کے مستقبل میں پرامن حل کی کوششیں بھی متاثر ہوں گی۔ یہودی آبادکاری کے منصوبوں سے فلسطینیوں کے ساتھ مستقبل میں کسی امن معاہدے کے امکانات ختم ہو کر رہ جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ بیت المقدس؛ 1500 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال؛ مغربی کنارے میں احتجاج

یورپی یونین  نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل  مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادکاری کے فیصلے پر نظر ثانی کرے  اوربستیوں کی تعمیرات کو فوراً بند کرے ۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقوں میں حال ہی میں یہودی آبادکاری کے لیے ہزاروں نئےگھر تعمیرکرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔