مردان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 19 اکتوبر 2017
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ فائل فوٹو

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ فائل فوٹو

پشاور: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی مردان نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کے قبضے سے گھی کے ڈبے میں تیار کیے گیے 7 کلوگرام ریموٹ کنٹرول بم سمیت ڈیٹونیٹرنان الیکٹرک، سیفٹی فیوز5 فٹ، پرائما کارڈ 8 فٹ، 1 دستی بم  اور موبائل سیٹ بمعہ کارڈ برآمد کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 23 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی اہلکاروں کے مطابق بی ڈی ایس نے ریموٹ کنٹرول بم اور بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا ہے جب کہ دونوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔